تعارف:

رجوع الی القرآن کورس سال اول کی تکمیل کرنے والے طلبہ ، وفاق المدارس کے تحت منعقد ہونے والے دراساتِ دینیہ کورس  کے اکثر مضامین کا زیادہ تر سلیبس پڑھ لیتے ہیں۔ دراساتِ دینیہ کورس کا بقیہ سلیبس مکمل کروانے کے لیے ہفتہ وار مبادیاتِ علومِ دینیہ کورس کا آغاز کیا جارہا ہے۔

مقاصد:

رجوع الی القرآن کورس کی تکمیل کرنے والوں کے لیے دراساتِ دینیہ کورس کے امتحان کی تیاری کا موقع فراہم کرنا تاکہ طلبہ رجوع الی القرآن کورس کے ساتھ دراساتِ دینیہ کورس کی سند بھی حاصل کرسکیں۔مزید تفصیلات درج ذیل ہیں:

مقامِ تدریس

قرآن اکیڈمی ڈیفنس

مسئول کورس

محمد نعمان صاحب

آغاز

2 مئی 2026ء بروز ہفتہ

دورانیہ

36 ہفتے 

اختتام:2 جنوری 2027ء

اوقات و  ایّام تدریس

ہر ہفتہ

صبح 8:45  تا  دوپہر1:00 بجے

 

اہلیت برائے داخلہ

-         رجوع الی القرآن کورس سال اول کے طلبہ (موجودہ و سابقہ)

داخلے کا طریقۂ کار

-         بذریعہ داخلہ فارم

تعلیمی انفاق

-         فیس مقرر نہیں۔ ( اصحاب خیر سے اس ضمن میں عطیات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے )

دراساتِ دینیہ (سالِ دوم)


اہلیت برائے داخلہ:

دراساتِ دینیہ سال اوّل کا امتحان پاس  کیا  ہو۔

 داخلہ کے خواہشمند حضرات و خواتین اپنا LMS User Name اس ای میل  پر اپنے نام کے ساتھ بھیجیں:

OnlineCourses@QuranAcademy.edu.pk

اوقاتِ کلاس:

ہر ہفتہ، صبح 8:30 تا دوپہر 1:00 بجے

موضوعات:

عقیدہ، ترجمہ و تفسیر، علم الحدیث، فقہ،لغۃ العربیہ اور علم الصرف و عوامل النحو